اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق غوری میزائل ایک ہزار تین سو کلومیٹر تک مارے کرنے اور روایتی اور نیوکلیئر وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان کے مطابق اس میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی نیوکلیئر استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے جس کا مقصد ملک کو پرامن و مستحکم بناتے ہوئے بیرونی حملوں سے محفوظ بنانا ہے۔
رواں سال پاکستان نے سب میرین کروز میزائل بابر کا تجربہ کیا تھا جو چار سو پچاس کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲